کورونا وائرس کی ویکسین تیار، ایران کو بڑی کامیابی مل گئی

تہران (پی این آئی) ایران نے کورونا وائرس کی ویکسین کی تیاری کے حوالے سے اہم کامیابی حاصل کرلی۔ایران کی وزارت صحت کے مطابق ایران میں 57 تحقیقاتی ٹیمیں کورونا ویکسین کی تیاری میں لگی ہوئی ہیں۔ وزیر صحت سعید نمکی نے بتایا کہ کورونا ویکسین کی تیاری میں عالمی سطح پر ایران بھرپور کردار ادا کر

رہا ہے۔ ایران نے کورونا کی ویکسین کے حوالے سے کافی پیشرفت کی ہے۔انہوں نے بتایا کہ کرونا ویکسین کا اینیمل ٹیسٹ اور ٹرائل کامیاب ہونے کے بعد بہت جلد اس کا ہیومن ٹرائل کیا جائے گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں