ایران کو بھارت کے بارے میں کیا خفیہ معلومات ملیں کہ ریلوے لائن منصوبے کے بعد ایران نے بھارت کو گیس فیلڈ کے منصوبے سے بھی فارغ کر دیا؟ خطے کی سیاست میں اہم موڑ آ گیا

تہران(پی این آئی) ایران کو بھارت کے بارے میں کیا خفیہ معلومات ملیں کہ ریلوے لائن منصوبے کے بعد ایران نے بھارت کو گیس فیلڈ کے منصوبے سے بھی فارغ کر دیا؟ خطے کی سیاست میں اہم موڑ آ گیا۔روسی میڈیا کا کہنا ہے کہ ایران نے ریلوے لائن منصوبے کے بعد بھارت کو گیس فیلڈ منصوبے سے بھی فارغ کر دیا

اب یہ منصوبہ مقامی یا کسی اور ملک کے سپرد کیا جاسکتا ہے،ممکنہ طور پر چین کو بھی مل سکتا ہے جبکہ بیجنگ اور تہران کے درمیان 600 ارب ڈالر کے منصوبوں پر گفت و شنید جاری ہے۔ انڈیا سے فنڈ ملنے نہ ملنے پر چار سال قبل ایران اور بھارت کے درمیان افغانستان کی سرحد پر چابہار سے زاہدان تک ریلوے لائن بچھانے کا معاہدہ ہوا تھا۔ اب ایران نے خود ہی اس منصوبے کو مکمل کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور اس پر کام بھی شروع کر دیا ہے۔ اس منصوبے سے بھارت کو آؤٹ کرنے کے بعد ایران نے گیس فیلڈ منصوبے سے بھی بھارت کی چھٹی کر دی ہے۔ اب یہ منصوبہ مقامی یا کسی اور ملک کے سپرد کیا جاسکتا ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں