متحدہ عرب امارات نے کورونا وائرس کو شکست دیدی، 48 ہزار ٹیسٹ میں سےصرف کتنے پازیٹوآئے؟ اچھی خبر آگئی

ابوظہبی (پی این آئی) متحدہ عرب امارات میں کورونا وائرس کے 300 کے قریب نئے کیسز رپورٹ۔ مجموعی طور پر گزشتہ روز امارات میں 48 ہزار سے زائد کورونا کے ٹیسٹ کیے گئے جس میں سے 293 افراد میں وائرس کی تصدیق کی گئی۔ تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات میں کورونا وائرس کا زور ٹوٹتا دکھائی

دے رہا ہے۔تازہ اعداد و شمار کا جائزہ لیا جائے تو گزشتہ کل متحدہ عرب امارات میں مجموعی طور پر 48 ہزار سے زائد کورونا کے ٹیسٹ کیے گئے جس میں سے صرف 293 افراد میں وائرس پایا گیا جبکہ باقی افراد کو وائرس فری قرار دیا گیا۔العربیہ نیوز کے مطابق اماراتی وزارت صحت نے بتایا ہے کہ امارات میں اب تک کورونا وائرس سے متاثر ہونے والے افراد کی کل تعداد 56 ہزار 422 ہے جبکہ مہلک وائرس سے ہونے والی اموات کی تعداد 337 ہے۔ نیوز رپورٹس کے مطابق متحدہ عرب امارات میں گزشتہ روز 2 افراد کورونا کے باعث لقمہ اجل بنے۔ علاوہ ازیں امارات میں گزشتہ روز 1 ہزار 36 افراد صحت یاب بھی ہوئے ہیں جس کے بعد کورونا کو شکست دینے والے افراد کی تعداد 48 ہزار 448 ہو گئی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close