کورونا ویکسین مریضوں پر تجربے میں حیرت انگیز نتائج دے رہی ہے، ویکسین بناے والی کمپنی موڈرنا کا دعویٰ

لندن(پی این آئی)کورونا ویکسین مریضوں پر تجربے میں حیرت انگیز نتائج دے رہی ہے، ویکسین بناے والی کمپنی موڈرنا کا دعویٰ،امریکی بائیو ٹیکنالوجی کمپنی موڈرنا نے خوشخبری دی ہے کہ ان کی تیارہ کردہ کووڈ 19 ویکسین کے پہلے آزمائشی مرحلے کے نتائج کامیاب رہے ہیں، ویکسین مریضوں کے لیے محفوظ

اور قوت مدافعت کو بڑھانے میں مددگار ثابت ہوئی ہے۔ نیو انگلینڈ طبی جریدے میں شائع مطالعے کے مطابق جن افراد نے موڈرنا کی تیار کردہ ویکسین کی دو خوراک استعمال کیں ان میں وائرس کلنگ اینٹی باڈیز کووڈ 19 سے صحت یاب ہونے والے افراد کے مقابلے میں کئی گنا زیادہ پائی گئیں۔مطالعے کے مطابق ان افراد میں سے کسی پر بھی ویکسین کے خطرناک اثرات مرتب نہیں ہوئے البتہ کچھ افراد نے تھکاوٹ، سر درد، سردی لگنا، پٹھوں میں درد جیسی شکایات کیں تاہم یہ اثرات ان میں دیکھے گئے جنہوں نے دوسری خوراک بہت زیادہ مقدار میں لی تھی۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close