دوحہ(پی این آئی) خلیجی ریاست قطر کورونا وائرس کو شکست دینے کی جانب تیزی سے بڑھ رہا ہے۔مملکت میں کورونا کے زیر علاج مریضوں کی گنتی 3,223 رہ گئی ہے جبکہ 1لاکھ 1ہزارایک سو ساٹھ مریض مکمل طور پر صحت یاب ہو کر گھروں کو لوٹ چکے ہیں۔ مملکت میں گزشتہ روز مزید 517افراد میں کورونا
وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔قطری وزارت صحت کے مطابق مملکت میں کوروناکیسز کی مجموعی گنتی1لاکھ4ہزارپانچ سو تینتیس ہو گئی ہے ، جن میں غیر ملکیوں کی تعداد زیادہ ہے۔جبکہ مزید 533 افراد مکمل صحت یاب ہو کر گھروں کو لوٹ گئے۔ زیر علاج مریضوں میں سے603 کی حالت سنگین ہے جبکہ انتہائی تشویشناک مریضوں کی گنتی 137 بتائی گئی ہے۔گزشتہ روز ایک اور کورونا مریض جاں بحق ہو گیا، جس کے بعد مملکت میں مجموعی ہلاکتوں کی تعداد 150 تک جا پہنچی ہے ۔گزشتہ روز بھی ہزاروں افراد کے کورونا ٹیسٹ لیے گئے، جن کی رپورٹس ابھی ایک دو روز میں آنا باقی ہیں۔مجموعی طور پر اب تک چار لاکھ پندرہ ہزارسے زائد افراد کی کورونا سکریننگ ہو چکی ہے۔ واضح رہے کہ قطری حکومت نے کرونا وائرس سے بچاوٴ کے لیے تاحکم ثانی گھروں سے باہر نکلنے والے تمام افراد کے لیے چہرے پر ماسک پہننا لازمی قرار دے دیا تھا۔اس کی خلاف ورزی کے مرتکبین کو جیل اور 55 ہزار ڈالر تک جرمانے کی سزا ہوسکتی ہے۔ وزارت صحت کے مطابق مملکت میں اب تک مقامی اور تارکین وطن کے مجموعی طور پرچار لاکھ سے زائد ٹیسٹ لیے جا چکے ہیں۔ مملکت میں کورونا کے مریضوں کی گنتی میں گھٹ رہی ہے جو کہ بہت خوش آئند بات ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں