بریکنگ نیوز! کورونا وائرس کی ویکسین تیار کر لی گئی ، اگلے ماہ مریضوں کیلئے دستیاب ہو گی

ماسکو (پی این آئی) روسی سائنسدانوں نے کورونا کے خلاف ویکسین تیار کرلی ہے، روسی ماہرین کے مطابق کورونا وائرس کے خلاف موثر ویکسین اگلے ماہ مریضوں کے لیے دستیاب ہوگی۔ روس کے دارالحکومت ماسکو میں قائم سیکینوف اسٹیٹ میڈیکل یونیورسٹی کے سائنسدانوں نے کہا ہے کہ نئی ویکسین ’38کے’ انسانی

رضاکار کورونا مریضوں پر جون میں آزمائی گئی تھی، جس کے حوصلہ افزا نتائج سامنے آئے ہیں۔روسی سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ اگست کے وسط تک مریضوں میں دنیا کی پہلی کورونا ویکسین تقسیم کی جائے گی کیونکہ اس کا انسانی رضاکاروں پر کلینکل ٹرائل مکمل ہوچکا ہے۔ اس کے علاوہ روس کی فوج نے اسی ویکسین کے متوازی ایک دوسری ویکسین کا کلینکل ٹرائل شروع کردیا ہے، جسے سے ریاستی ادارے قومی تحقیقاتی ادارہ برائے وبائی نے تیار کیا ہے۔دوسری جانب عالمی ادارہ صحت نے خبر دار کیا ہے کہ کورونا وائرس کا بحران بدترین صورتحال اختیار کرسکتا ہے، وبا جلد ختم ہوتی نظر نہیں آ رہی۔ڈبلیو ایچ او کے سربراہ کا کہنا ہے کہ کئی ممالک کورونا وائرس کے حوالے سے غلط سمت میں جا رہے ہیں، یہی صورتحال رہی تو کورونا سے پاک ماحول جلد میسر نہیں آسکتا۔ ادھر اقوام متحدہ نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کے باعث دنیا بھر میں بھوک میں اضافہ ہو رہا ہے، دنیا میں ہر 9 میں سے ایک فرد بھوک کا شکار ہے، معیشت میں سست روی اور ماحولیاتی بحران زیادہ سے زیادہ لوگوں کو بھوک کی جانب دھکیل رہا ہے. خیال رہے کہ اب تک دنیا بھر میں کورونا سے 1کروڑ35لاکھ سے زائد افراد متاثر ہوچکے ہیں جبکہ وائرس کی وجہ سے 5لاکھ82ہزار افراد جان کی بازی بھی گنوا چکے ہیں۔ اس وقت دنیا بھر میں 50لاکھ سے زائد ایکٹو کیسز موجود ہیں جن میں سے 59ہزار508مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close