بیجنگ (پی این آئی)عالمی ادارہ صحت(ڈبلیو ایچ او)کے دو ماہرین کوویڈ19-کا ماخذ معلوم کرنے کی تحقیق میں تعاون کے لئے چین پہنچ گئے ہیں۔ یہ بات وزارت خارجہ کی ترجمان ہوا چھن اینگ نے پیر کو بتائی۔ ہوا چھن اینگ نے پریس بریفنگ میں بتایا کہ چین اور ڈبلیو ایچ او میں مشاورت کے بعد چینی حکومت نے اس بات
پر اتفاق کیا تھا کہ عالمی ادارہ صحت اپنے ماہرین سائنسی بنیادوں پر تعاون سے نوول کرونا وائرس کی ابتدا کا پتہ چلانے کے لئے چینی ہم منصبوں سے خیالات کے تبادلہ کے لئے بیجنگ بھیجے گا۔ ہوا نے زور دے کر کہا کہ چین اور ڈبلیو ایچ او کے مابین وائرس کے ماخذ کا پتہ چلانے کا بنیادی اتفاق رائے ایک سائنسی مسئلہ ہے جس کا سائنسدانوں کو بین الاقوامی تحقیق اور دنیا بھر میں تعاون کے ذریعہ مطالعہ کرنا چاہئے۔چینی ترجمان نے کہا کہ ڈبلیو ایچ او کا یہ بھی خیال ہے کہ وائرس کے ماخذ کا پتہ چلانا ایک جاری عمل ہے جو زیادہ ممالک اور علاقوں سے متعلقہ ہے اور اصل ضرورت کی صورت میں ڈبلیو ایچ او چین کی طرح دوسرے ممالک اور علاقوں کابھی دورہ کرے گا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں