بھوٹان (پی این آئی) وہ جنوبی ایشیائی ملک جس نے کورونا وائرس کو تقریباً شکست دے دی، چھوٹے سے ملک بھوٹان میں صرف 6 ایکٹیو کیسز باقی رہ گئے، کل کیسز کی تعداد بھی صرف 82 رہی، 76 مریض صحتیاب ہو چکے۔ تفصیلات کے مطابق جہاں پاکستان ، بھارت اور بنگلہ دیش جیسے جنوبی ایشیائی ممالک
میں کورونا وائرس خطرناک حد تک پھیلا ہے، وہی اس ریجن کا ایک ایسا بھی ملک ہے جہاں صرف کورونا کیسز رپورٹ ہوئے۔بتایا گیا ہے کہ ھوٹان حکومت نے بہتر حکمت عملی اور مؤثر اقدامات سے اس عالمی وبا پر کافی حد تک قابو پالیا ہے، بھوٹان میں کورونا وائرس ریکوری ریٹ 90 فیصد سے زائد ہوگیا ہے۔ اب تک مجموعی طور پر82 کیسز میں سے 76 مریض صحت یاب ہوچکے ہیں۔ اب صرف کورونا مریض زیر علاج ہیں۔جبکہ بھوٹان میں کورونا کے باعث ایک بھی موت نہیں ہوئی۔ بتایا گیا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران بھوٹان میں کورونا کا کوئی نیا کیس رپورٹ نہیں ہوا۔دوسری جانب دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد ایک کروڑ 32 لاکھ 40 ہزار سے تجاوز کرگئی ہے جبکہ اس مہلک مرض کے باعث مختلف ممالک میں اب تک پانچ لاکھ75 ہزار سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثرہ ملک امریکہ ہے جہاں مختلف ریاستوں میں اب تک ایک لاکھ 38ہزار سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ امریکہ بھر میں اب تک کورونا سے 3479483 افراد متاثر ہوئے ہیں۔دنیا کے مختلف ممالک میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 13240715ہے جبکہ اس وقت 4957923 فعال متاثرین زیر علاج ہیں۔ امریکا کے بعد کورونا وائرس سے سب سے زیادہ برازیل اور برطانیہ متاثر ہوئے ہیں۔ پاکستان بھی کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والے 20 ممالک میں شامل ہے، تاہم پاکستان میں اس وبا کا زور ٹوٹ رہا ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں