جنیوا(پی این آئی)خبردار، لاک ڈاؤن میں نرمی کرنے والے ملک غلط سمت میں چل رہے ہیں، عالمی ادارہ صحت کے سربراہ نے پھر وارننگ دے دی، عا لمی ادارہ صحت نے خبردار کیاہے کہ لاک ڈاؤن میں نرمی کرنیوالے ممالک غلط سمت میں چل رہے ہیں ، اگررکن ممالک فیصلہ کن اقدامات کرنے میں ناکام رہے تو
کورونا وائرس کی وباء شدت اختیارکرلے گی۔تفصیلات کے مطابق عالمی ادارہ صحت کے سربراہ ٹیڈروس ایڈہانم نے جنیوا میں ایک بریفنگ میں کہا ہے کہ کئی ممالک کورونا وائرس کے حوالے سے غلط سمت میں جا رہے ہیں، اگر رکن ممالک نے احتیاطی تدابیراختیار کرنے میں کمی کی تو کورونا کی وبا شدت اختیار کر لے گی ۔ انہوں نے کہا کہ دنیا کو پہلے والی صورتحا ل پر آنے کیلئے ابھی بہت وقت درکار ہے۔عالمی ادارہ صحت کے ڈائریکٹر جنرل نے کہاکہ کورونا کی وباء پرقابوپانے کی کوششوں کے ضمن میں رہنماؤں کے مبہم پیغامات عوامی اعتمادکوٹھیس پہنچارہے ہیں۔ انہوں نے کورونا وائرس کو عوام کا اولین دشمن قرار دیتے ہوئے کہا کہ متعدد ممالک کی حکومتوں کے اقدامات اور شہریوں کی سرگرمیاں وائرس کی سنگینی کا اظہار نہیں کررہی ہیں۔واضح رہے کہ دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد ایک کروڑ 32 لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے جبکہ 5 لاکھ 75 ہزار سے زائد افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں ۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں