ایسے ممالک جہاں کورونا وائرس کی وجہ سے کوئی موت واقع نہیں ہوئی

واشنگٹن (پی این آئی) وہ ممالک جہاں کورونا وائرس کے باعث ایک بھی ہلاکت نہیں ہوئی، جانز ہاپکنز یونیورسٹی کی جانب سے جاری تفصیلات کے مطابق اب تک 16 ایسے ممالک ہیں جہاں مہلک وبا کے باعث ایک بھی موت رپورٹ نہ ہوئی۔ تفصیلات کے مطابق امریکا کی جانز ہاپکنز یونیورسٹی کی جانب سے فراہم

کردہ تفصیلات کے مطابق جہاں کورونا وائرس نے دنیا کے بیشتر ممالک میں تباہ کن اثرات چھوڑے ہیں، وہیں کچھ ایسے ممالک بھی ہیں جو اس مہلک وبا کے تباہ کن اثرات سے کافی حد تک محفوظ رہے۔جاری رپورٹ کے مطابق اس وقت دنیا کے کل 16 ایسے ممالک ہیں جہاں کورونا وائرس کی وجہ سے ایک بھی ہلاکت رپورٹ نہیں ہوئی۔ ان ممالک میں ویتنام، یوگینڈا، مشرقی تیمور، سیشلز، بھوٹان، کمبوڈیا، ڈومینیکا، ایریٹریا، فجی، گرینیڈا، ہولی سی، لاؤس، منگولیا، پاپوا نیو گینی، سینٹ کٹس اینڈ نیوس، سینٹ لوشیا شامل ہیں۔دوسری جانب عالمی ادارہ صحت کے مطابق دنیا بھر میں کورونا وائرس کی ابتدا کے بعد ایک روز میں سب سے زیادہ نئے مریض سامنے آئے ہیں۔جانز ہاپکنز یونیورسٹی کے اعداد و شمار کے مطابق دنیا میں سب سے زیادہ 137782ہلاکتیں امریکہ میں ہوئی ہیں جبکہ متاثرین کی تعداد بھی امریکہ میں سب سے زیادہ ہے۔ برازیل میں 72151، برطانیہ میں 44904، میکسیکومیں 35006، اٹلی میں34954، فرانس میں30007، سپین میں 28403، بھارت میں 23187، ایران میں12829جبکہ روس میں 11318 افراد کورونا وائرس سے ہلاک ہوچکے ہیں۔ برازیل میں مہلک کورونا وائرس سے 1866176افراد کے متاثر ہونے کی تصدیق ہوچکی ہے۔برطانیہ میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد2 لاکھ 89 ہزار سے تجاوز کرگئی ہے۔ ادھر بھارت میں مہلک کورونا وائرس کے 28 ہزار سے زائد نئے مریضوں کے بعد ملک میں متاثرہ افراد کی تعداد 8 لاکھ 80 ہزار سے تجاوز کرگئی ہے۔ لاطینی امریکی ملک میکسیکو میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 3 لاکھ سے تجاوز کرگئی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں