کورونا کے علاج میں ایک اور اچھی خبر، ٹی بی کے علاج کے لئے 1924 سے زیر استعمال ویکسین کورونا کے علاج میں بھی مفید ثابت ہو گئی

لندن(پی این آئی)کورونا کے علاج میں ایک اور اچھی خبر، ٹی بی کے علاج کے لئے 1924 سے زیر استعمال ویکسین کورونا کے علاج میں بھی مفید ثابت ہو گئی، سائنسدانوں نے تپ دق کے علاج کے لیے 1924ء میں بنائی گئی ویکسین ’بی سی جی‘ کو ’کووڈ19‘ کے علاج کے لیے بھی فائدہ مند قرار دیا ہے۔مختلف ملکوں میں

کی گئی تحقیق میں یہ اتفاق کیا گیا ہے کہ اس ویکسین سے قوت مدافعت بڑھائی جاسکتی ہے، جو کووڈ کے مریض کے لیے بھی مددگار ثابت ہوسکتی ہے۔محققین کا کہنا ہے کہ بی سی جی ویکسین انتہائی ہائی رسک پر کام کرنے والے افراد مثلاً ہیلتھ ورکرزاور پولیس افسران کو دینا زیادہ فائدہ مند ہوگی ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close