کورونا وائرس کی ویکسین سب سے پہلے کن لوگو ں کو دی جائیگی؟ بِل گیٹس نے خوشخبری سنا دی

واشنگٹن (پی این آئی) مائیکرو سافٹ کے بانی بل گیٹس کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کی حتمی ویکسین سب سے زیادہ بولی لگانے والوں کی بجائے ان ملکوں اور افراد کو فراہم کی جائے جن کو اس کی سب سے زیادہ ضرورت ہے۔برطانوی خبررساں ادارے کے مطابق مائیکرو سافٹ کے بانی بل گیٹس نے بین الاقوامی ایڈز

سوسائٹی کے زیر اہتمام منعقدہ ایک ورچوئل ویڈیوکانفرنس کے دوران کہا کہ ہمیں ایسے لوگوں کی ضرورت ہے کورونا کی ویکسن کو مارکیٹ سے چلنے والے عوامل کی بجائے ایکویٹی کی بنیاد پر تقسیم کے بارے میں سخت فیصلے کریں۔انہوں نے مزید کہا کہ ویکسین کے سیکڑوں منصوبے جاری ہیں اور یورپ اور امریکہ میں حکومتیں اربوں ڈالر کی تحقیق ، آزمائشوں اور مینوفیکچرنگ میں سرمایہ کاری کر رہی ہے ، اس بات کا خدشہ ہے کہ امیر قومیں ترقی پذیر ممالک کو خالی ہاتھ چھوڑ دیں گی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close