کورونا وائرس کے پھیلاؤ میں تیزی، گزشتہ چوبیس گھنٹوں سے زیادہ کیسز ریکارڈ۔۔۔تشویشناک تفصیلات آگئیں

جنیوا (پی این آئی) کورونا وائرس کے پھیلاؤ میں تیزی، عالمی ادارہ صحت نے تشویشناک اعداد و شمار جاری کر دیے۔ جاری کردہ اعداد و شمار میں بتایا گیا ہے کہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد میں 2 لاکھ 28 ہزار سے زائد کا ریکارڈ اضافہ ہوا ہے۔ تفصیلات کے مطابق

.دنیا بھر میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ میں شدت ریکارڈ کی گئی ہے۔تازہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران دنیا بھر میں کورونا وائرس کے متاثرین میں ریکارڈ اضافہ ہوا ہے۔برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق عالمی ادارہ صحت نے کورونا سے متعلق اپنی یومیہ رپورٹ میں بتایا ہے کہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں کورونا وائرس کے نئے رپورٹ ہونے والے کیسز کی تعداد 2 لاکھ 28 ہزار سے زائد ہے جو کہ اب تک رپورٹ ہونے والے یومیہ کیسز کی سب سے بڑی تعداد ہے۔ عالمی ادارے کے مطابق انفیکشن میں سب سے زیادہ اضافہ امریکہ، برازیل، انڈیا اور جنوبی افریقہ میں ہوا ہے۔ واضح رہے کہ اس سے قبل کورونا وائرس کے ایک دن میں رپورٹ ہونے والے کیسز کی سب سے زیادہ تعداد رواں ماہ 4 تاریخ کو ریکارڈ کی گئی تھی جب 2 لاکھ 12 ہزار سے زائد کیسز سامنے آئے تھے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close