برطانیہ میں 50 فیصد کورونا کیسز پاکستان سے منتقل ہونے کا دعوی غلط ثابت ہوگیا

لندن (پی این آئی)برطانیہ میں 50 فیصد کورونا کیسز پاکستان سے منتقل ہونے کا دعوی غلط ثابت ہوگیا۔ برطانوی اخباروں نے صرف 30 کیسز کی بنیاد پر پاکستان پر من گھڑت الزام لگایا تھا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق برطانوی اخبار ٹیلی گراف کو سرکاری فنڈ پر چلنے والے ادارے پبلک ہیلتھ انگلینڈ کے حکام کی طرف

سے پاکستان سےمتعلق اعداد و شمار فراہم کیے گئے،جس میں کہا گیا کہ ٹیلی گراف کو بتایا تھا کہ صرف 30 کیس پاکستان سے آئے لیکن شاید اخبار نے خبر میں مصالحہ رکھنے کے لیے یہ بات شائع نہیں کی۔پبلک ہیلتھ انگلینڈ کے حکام کے مطابق ایسی ہی خبریں دی سن اور ڈیلی میل نے بھی شائع کی تھیں۔ارکان پارلیمنٹ ناز شاہ اور افضل خان کی سخت تنقید کے بعد اخبارات نے صرف ہیڈ لائنز میں تبدیلی کی، باقی خبر ویسی ہی رکھی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close