نور سلطان (پی این آئی) اسلامی ملک قازقستان میں کرونا وائرس سے زیادہ خطرناک بیماری پھیلنے کا انکشاف، پراسرار نمونیا کی وجہ سے 1700 سے زائد افراد ہلاک، روزانہ سینکڑوں کیسز رپورٹ ہونے لگے، چینی حکام نے انتباہ جاری کر دیا۔ خلیج ٹائمز میں شائع رپورٹ کے مطابق اسلامی ملک قازقستان میں
کرونا وائرس سے زیادہ خطرناک، ایک پراسرار نمونیا پھیلنے کا انکشاف ہوا ہے۔بتایا گیا ہے کہ یہ پراسرار نمونیا کرونا وائرس سے زیادہ خطرناک اور ہلاکت خیز ہے۔ اس بیماری کے باعث قازقستان میں رواں سال اب تک 1700 سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ صرف گزشتہ ماہ جون میں 628 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ جبکہ روزانہ کی بنیاد پر 300 سے زائد کیسز رپورٹ ہو رہے ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ اس پراسرار نمونیا کی وجہ سے ہونے والی اموات کی شرح کرونا وائرس اموات سے کہیں زیادہ ہے۔اسی باعث قازقستان میں واقع چینی سفارت خانے نے اس حوالے سے انتباہ بھی جاری کیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ اس پراسرار نمونیا کی وجہ سے اب تک کئی چینی شہری بھی ہلاک ہو چکے۔ اس پراسرار نمونیا کے پھیلاو کے بعد قازقستان کے کچھ علاقوں میں سخت لاک ڈاون نافذ کر دیا گیا ہے۔ جبکہ قازقستان کے سائنسدان اس پراسرار نمونیا کو سمجھنے کیلئے مسلسل تحقیق میں مصروف ہیں۔فی الحال یہ معلوم نہیں کہ آیا قازقستان کے حکام نے اس بیماری سے متعلق عالمی ادارہ صحت کو آگاہ کیا ہے یا نہیں۔ تاہم چینی حکام نے اپنے شہریوں کو قازقستان میں نقل و حرکت محدود کرنے کی ہدایت جاری کر دی ہے۔ واضح رہے کہ اب تک دنیا کرونا وائرس کی تباہ کاریوں سے ہی جان نہیں چھڑوا سکی، اور اب ایک نئی خطرناک بیماری پھیلنے کا انکشاف ہوا ہے۔ کرونا وائرس کا زور تاحال نہیں توڑا جا سکا، دنیا بھر میں اس مہلک وبا کی وجہ سے اب تک ساڑھے 5 لاکھ افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ جبکہ اس کے متاثرین کی کل تعداد 1 کروڑ 24 لاکھ سے زائد ہے۔ اس وقت دنیا کو ایسا کوئی ملک نہیں جہاں کرونا وائرس نہ پھیلا ہو۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں