وزیر اعظم کے خلاف مذموم پروپیگنڈہ ، تمام بھارتی نیوز چینلز کی نشریات پر پابندی عائد کر دی گئی

نیپال(پی این آئی):وزیر اعظم کے خلاف مذموم پروپیگنڈہ ، تمام بھارتی نیوز چینلز کی نشریات پر پابندی عائد کر دی گئی، نیپال نے بھارت کی جانب سے مذموم پروپیگنڈے کے ردعمل میں ملک میں تمام بھارتی نجی نیوزچینلز کی نشریات پرپابندی عائد کردی ہے.اطلاعا ت کے مطابق نیپال کے کیبل آپریٹرزنے ملک میں

بھارتی نیوز چینلز بندکرنے کافیصلہ کیاہے۔یہ اقدام بعض بھارتی نیوزچینلزکی طرف سے نیپال کے بارے میں چلائی جانے والی بے بنیادرپورٹوں کے بعدکیاگیاہے جن میں نیپالی وزیراعظم کی چینی سفارتکارسے ملاقات کے حوالے سے تضحیک آمیزپروگرام بھی شامل ہیں۔ اس سے پہلے نیپال کی حکمران کمیونسٹ پارٹی کے ترجمان Narayan Kaji Shreshta نے نیپال اوراس کی حکومت کے خلاف غیراخلاقی رپورٹس پربھارتی ذرائع ابلاغ کی مذمت کی۔نیپال کی پارلیمنٹ کی طرف سے تین متنازع علاقوں کوملک کے نقشے میں شامل کرنے کے لئے کی جانے والی ترمیم کی منظوری کے بعد سے دونوں ممالک میں اس وقت سفارتی محاذگرم ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close