لندن(پی این آئی)فیس ماسک کے حوالے سے بڑا فیصلہ کر لیا گیا، برطانیہ کی رائل سوسائٹی نے کرونا کا پھیلاؤ روکنے کے لیے فیس ماسک کو لازمی قرار دے دیا۔ برطانیہ کی رائل سوسائٹی نے جاری ایک بیان میں کہا کہ ’کرونا کا پھیلاؤ روکنے کے لیے فیس ماسک کا استعمال ناگزیر ہے لہذا شہری پابندی کے ساتھ پہنیں‘۔
رائل سوسائٹی نے برطانوی شہریوں کو خبردار کیا کہ گھر سے باہر نکلتے وقت ماسک لازمی پہنیں، عوامی ٹرانسپورٹ میں اپنا چہرہ ضرور ڈھانپیں۔رائل سوسائٹی کے مطابق لاک ڈاؤن ختم ہونے کے بعد لوگوں کا باہمی میل ملاپ بڑھ گیاہے، شہریوں کو وائرس سے بچانے کے لیے ہم ہر قدم اٹھائیں گے کیونکہ کویڈڈ 19 انفیکشن کی دوسری لہر کا خطرہ موجود ہے۔اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ عام طور پر لوگوں کو ماسک پہننے کی عادت نہیں ہے مگر کرونا کا پھیلاؤ روکنے اور خود محفوظ رہنے کے لیے فیس ماسک لازمی استعمال کرنا ہوگا۔قبل ازیں برطانوی حکومت نے لاک ڈاؤن میں مزید نرمی کا اعلان کیا۔ وزیر ثقافت کا کہنا تھا کہ جم اور سوئمنگ پول کو 25 جولائی سے عوام کے لیے کھول دیا جائے گا جہاں احتیاطی تدابیر کے ساتھ جانے کی اجازت ہوگی۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں