برادر ملک ترکی میں ایک اور دھماکہ ہو گیا، کتنے جاں بحق اور کتنے زخمی ہو گئے؟ جانیئے

ترکی(پی این آئی)برادر ملک ترکی میں ایک اور دھماکہ ہو گیا، کتنے جاں بحق اور کتنے زخمی ہو گئے؟ ترکی میں آتش بازی کا سامان لے جانے والے ٹرک میں دھماکے سے ترک سیکیورٹی فورسز کے 3 اہلکار ہلاک اور 12 زخمی ہوگئے۔ترک وزارت داخلہ کے مطابق یہ واقعہ سکاریا صوبے میں پیش آیا ہے جہاں

گذشتہ ہفتے ہی آتش بازی کا سامان بنانے والی ایک فیکٹری میں دھماکے سے 7 افراد ہلاک اور 120 سے زائد زخمی ہوئے تھے۔حکام کے مطابق ترک ملٹری پولیس کے اہلکار مذکورہ فیکٹری سے آتش بازی کا سامان تلف کرنے کے لیے محفوظ مقام لارہے تھے اور سامان ٹرک سے اتارتے ہوئے دھماکا ہوگیا۔ہلاک ہونے والے 3 اہلکاروں میں سے 2 کا تعلق ترک ملٹری پولیس کے بم ڈسپوزل یونٹ سے ہے۔ترک وزیر داخلہ کے مطابق زخمی ہونے والے 12 اہلکاروں میں سے ٹرک ڈرائیور کی حالت نازک ہے ۔ان کا کہنا ہے کہ حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے مکمل تحقیقات کی جائیں گی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close