کن لوگوں کیلئے کورونا وائرس زیادہ خطرناک ثابت ہوتا ہے؟ماہرین نے نئی تحقیق کے بعد بڑا انکشاف کر دیا

نیویارک(پی این آئی) سائنسدان کئی تحقیقات میں بتا چکے ہیں کہ کورونا وائرس سے کن لوگوں کو زیادہ خطرہ ہے تاہم اب اس حوالے سے نئی تحقیق میں ایک اور حیران کن انکشاف کر دیا گیا ہے۔ میل آن لائن کے مطابق اس نئی تحقیق کے نتائج میں آکسفورڈ یونیورسٹی اور لندن سکول آف ہائی جین کے سائنسدانوں نے بتایا ہے کہ

نسل، جنس، عمر، مالی حالت اور صحت تمام ایسے عوامل ہیں جن کی وجہ سے بعض لوگوں کے لیے کورونا وائرس کم اور بعض کے لیے زیادہ خطرناک ثابت ہوتا ہے۔سائنسدانوں کا کہنا تھا کہ جنس کے اعتبار سے یہ مردوں کے لیے زیادہ خطرناک ہے اور اس سے ان کی موت ہونے کا خطرہ زیادہ ہوتا ہے۔ نسل کے اعتبار سے یہ سیاہ فام اور ایشیائی باشندوں کے لیے زیادہ خطرناک ہے۔ عمر کے اعتبار سے 65سال سے زائد عمر کے لوگوں کے لیے، مالی اعتبار سے غریبوں کے لیے اور طبی لحاظ سے شوگر کے مریضوں کے لیے کورونا وائرس سب سے زیادہ خطرناک ثابت ہوتا ہے۔سائنسدانوں کا کہنا تھا کہ ”سیاہ فام لوگوں کی کورونا وائرس سے موت ہونے کا خطرہ سفید فام شہریوں کی نسبت48فیصد زیادہ ہوتا ہے۔ اسی طرح جنوبی ایشیاءکے لوگوں بھارتیوں، پاکستانیوں اور بنگلہ دیشیوں کی موت ہونے کا خطرہ سفید فاموں کی نسبت 44فیصد زیادہ ہوتا ہے۔ شوگر کے مریضوں کی موت ہونے کا خطرہ صحت مند لوگوں کی نسبت 31سے 95فیصد زیادہ ہوتا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close