تازہ ترین

کورونا وائرس سے پیدا ہوہنے والی انفیکشن اعصاب اور دماغ کو کیا نقصان پہنچا سکتی ہے؟ سائنسدانوں نے نیا انکشاف کر دیا

لندن (پی این آئی)کورونا وائرس سے پیدا ہوہنے والی انفیکشن اعصاب اور دماغ کو کیا نقصان پہنچا سکتی ہے؟ سائنسدانوں نے نیا انکشاف کر دیا۔ایک نئی تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ کوویڈ19-کی انفیکشن ذہنی خلفشار اور اعصابی نقصان سمیت دماغی نقصان کا سبب ہوسکتی ہے۔یونیورسٹی کالج لندن (یو سی ایل) کے محققین کی

ایک تحقیق کے مطابق کوویڈ19-کی وبا کے بعد سے اس وبائی انفیکشن سے ہونے والی دماغ کے سوزش کے عارضے میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔تحقیق میں کوویڈ19-کے نو مریضوں میں دماغ میں سوزش کی غیر معمولی حالت کی نشاندہی کی گئی جسے انسفیلیومائلیٹائٹس کہا جاتا ہے جو عام طور پر بچوں میں پایا جاتا ہے اور یہ دماغ اور ریڑھ کی ہڈی دونوں کو متاثر کرسکتا ہے۔محققین کے مطابق 43 مریضوں میں سے کچھ میں سانس کے عارضہ کی علامات نہیں تھیں۔مقامی میڈیا کے مطابق یوسی ایل کوئین اسکوائر انسٹیٹیوٹ آف نیورولوجی کے ڈاکٹر راس پیٹرسن جو اس مطالعے کے مشترکہ مصنف بھی ہے، کا کہنا ہے کہ ہم ابھی تک نہیں جان سکتے کہ کوویڈ19-طویل مدتی نقصان کا کیسے سبب بن سکتا ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں