ماسکو(پی این آئی) روس نے 5 دن میں کورونا وائرس کو ختم کرنے والی اینٹی وائرل دوا متعارف کروا دی ہے۔ تفصیلات کے مطابق اس دوائی کے بارے میں بتایا گیا ہے کہ اس کا نام ” کورونا ویر” ہے جس کہ 5 دن میں کورونا کے مریضوں کا علاج کر دیتی ہے۔ اس حوالے سے مزید بتایا گیا ہے کہ اس دوائی کے استعمال
کے حوالے سے مقامی محکمہ صحت کی جانب سے بھی اجازت دے دی گئی ہے۔بات کرتے ہوئے آر فارما میڈیکل کمپنی کے ڈائریکٹر کا کہنا تھا کہ “کورونا ویر” روس اور دنیا بھر میں وہ پہلی دوا ہے جو سارس اور کورونا وائرس کا علاج کرنے کے بعد اس کو پھیلنے سے روکتا ہے۔ اس حوالے سے بتایا گیا ہے کہ اس دوا کی تیاری کے بعد اس کا مئی میں کلینکل ٹرائل جاری کیا گیا تھا جس کے بعد کورونا کے 110 مریضوں پر اس کو استعمال کیا گیا تھا۔بتایا گیا ہے کہ جن افراد پر اس کا استعمال کیا گیا تھا، اس میں سے 55 فیصد افراد نے ایک ہفتے کے دوران صحت یاب ہونا شروع کر دیا تھا۔ اس کے علاوہ باقی مریضوں کے بارے میں بھی بتایا گیا ہے کہ انہوں نے بھی 14 دنوں میں صحت یابی دکھانا شروع کر دی تھی۔ خیال رہے کہ کورونا وائرس اس وقت پوری دنیا میں پھیل چکا ہے جس کے بعد ہر گزرتے دن کے ساتھ اس کی تباہی میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔اگر مجموعی طور پر کورونا کیسز کی تعداد کا اندازہ لگایا جائے تو دنیا بھر میں مہلک کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد ایک کروڑ21 لاکھ سے تجاوز کرگئی ہے جبکہ اس مہلک وائرس سے اب تک پانچ لاکھ 52 ہزار سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ امریکی ذرائع ابلاغ کے مطابق جمعرات کو کورونا وائرس سے دنیا بھر میں متاثرہ افراد کی تعداد12172181 سے تجاوز کرچکی ہے جبکہ فعال مریضوں کی تعداد4548550 ہے۔دنیا بھر میں کورونا وائرس سے اب تک552164 افراد لقمہ اجل بن گئے ہیں۔کورونا وائرس کے مریضوں کے اعتبار سے امریکہ دنیا بھر میں پہلے، برازیل دوسرے اور بھارت تیسرے نمبر پر ہے جبکہ اموات کے اعداد و شمار میں امریکہ پہلے، برازیل دوسرے اور برطانیہ تیسرے نمبر پر ہے۔کورونا وائرس سے سب سے زیادہ امریکہ سے متاثر ہوا ہے، امریکہ میں مہلک وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد31 لاکھ 59 ہزار تک پہنچ گئی ہے جبکہ ملک میں اب تک وائرس سے ایک لاکھ 34 ہزار 862 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں