لندن(پی این آئی)کورونا وائرس سے متاثرہ ملازمتوں کے شعبے کے لیے 30 ارب کے پیکج کا اعلان کر دیا گیا، برطانوی حکومت نے کورونا سے متاثرہ ملازمتوں کے شعبے کے لیے 30 ارب پاؤنڈ کے پیکیج کا اعلان کردیا۔اس حوالے سے برطانوی وزیر خزانہ نے پارلیمنٹ میں منی بجٹ پیش کر دیا۔وزیر خزانہ رشی سوناک
نے کمپنیوں کے قابل ملازمین کے لیے بونسز کا بھی اعلان کیا۔وزیر خزانہ نے گرین جابز کے لیے سرمایہ کاری کرنے کا بھی بتایا۔انہوں نے عوام کے لیے برطانیہ کے ریسٹورنٹس میں رعایتی نرخوں پر کھانا ملنے کی خوش خبری بھی سنائی۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں