نویں جماعت سے بارہویں جماعت تک کے نئے سلیبس میں نمایاں کمی کر دی گئی، کون سے موضوعات خارج؟

نئی دہلی(پی این آئی)نویں جماعت سے بارہویں جماعت تک کے نئے سلیبس میں نمایاں کمی کر دی گئی، کون سے موضوعات خارج؟ بھارت میں نویں جماعت سے بارہویں جماعت کے نئے سال کے سلیبس سے جمہوریت، مذہب، شہریت، قوم پرستی اور سیکولرازم سمیت کئی اہم باب مکمل ختم کردیئےگئے۔بھارتی سینٹرل بورڈ آف

سیکنڈری ایجوکیشن نے نویں سے بارہویں جماعت کے سلیبس میں 30 فیصد کمی کی ہے، پولیٹیکل سائنس اور اکنامکس کے مضامین میں یہ کمی کی گئی ہے۔بھارتی طالب علم اب جمہوریت، مذہب، شہریت، قوم پرستی، سیکولر ازم اور فیڈرل ازم سے متعلق باب نہیں پڑھ پائیں گے۔لوکل گورنمنٹ سے متعلق بھی دو باب ختم کئے گئے ہیں، جن میں مقامی حکومتوں کی ضرورت کیوں ہے؟ اور بھارت میں مقامی حکومت کی نمو کے باب شامل ہیں۔بھارتی میڈیا کے مطابق کورونا اور تعلیمی اداروں کی بندش کی وجہ سے یہ اقدام کیا گیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close