کورونا وائرس کے بعد چین میں ڈینگی اور طاعون کا خطرہ منڈلانے لگا، ایک ہی دن میں کتنے مریض رپورٹ ہوئے؟

بیجنگ(پی این آئی)کورونا وائرس کے بعد چین میں ڈینگی اور طاعون کا خطرہ منڈلانے لگا، ایک ہی دن میں کتنے مریض رپورٹ ہوئے؟ چین میں کورونا وبا کے بعد ڈینگی اور طاعون کا خطرہ بڑھ گیا ہے، ایک ہی روز میں ڈینگی اور طاعون کے دو مریض رپورٹ ہوئے ہیں۔چین کے مشرقی علاقے میں ایک شخص کو

ڈینگی کی علامات پر اسپتال میں داخل کیا گیا، اسی دن منگولیا میں ایک شخص میں طاعون کی ایک قسم Bubonic کا انکشاف ہوا۔طاعون کا کیس رپورٹ ہوتے ہی اُس کا پھیلاؤ روکنے کے لیے حکام نے منگولیا میں دیگر لوگوں کے ٹیسٹ شروع کر دیے ہیں، ڈینگی ایک خاص قسم کے مچھر اور طاعون چوہوں کے ذریعے پھیلتا ہے۔چین میں 2009 سے 2018 کے درمیان Bubonic طاعون کے 26 کیس اور 11 ہلاکتیں ہوئی تھیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں