امریکا کیلئے سب سے بڑا خطرہ کونسا ملک ہے؟ امریکی ایجنسی کے سربراہ نےبڑا اعتراف کر لیا

واشنگٹن(پی این آئی) امریکی ادارے ایف بی آئی کے سربراہ نے کہا ہے کہ چین امریکا کے لیے سب سے بڑا خطرہ ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق واشنگٹن کے ہڈسن انسٹیٹیوٹ میں خطاب کرتے ہوئے ایف بی آئی کے ڈائریکٹر کرسٹوفر رے نے کہا کہ چینی حکومت کی جانب سے چوری اور جاسوسی کے اقدامات امریکا کے

مستقبل کے لییسب سے بڑا طویل المدتی خطرہ ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ چین امریکا کی کورونا وائرس پر تحقیق کو سبوتاژ کرنے کی بھی کوششیں کر رہا ہے، چین کی پوری ریاست اس کوشش میں ہے کہ کسی بھی طرح دنیا کی واحد سپرپاور بنا جائے۔یاد رہے اس سے قبل صدر ٹرمپ بھی چین کے خلاف بیانات دیتے رہے ہیں جس کی اقوام متحدہ کے اداروں کی جانب سے بھی مذمت کی گئی، ٹرمپ کورونا وائرس وبا کی ذمہ داری چین پر ڈالتے رہے جس پر چین نے امریکہ کو منہ توڑ جواب دیتے ہوئے کہا تھا کہ کورونا وائرس دراصل امریکی فوج چین لے کر آئی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close