امریکا کورونا وائرس کے آگے بالکل بے بس،متاثرین کی تعداد کتنے لا کھ تک پہنچ گئی؟تشویشناک خبر

واشنگٹن (پی این آئی) امریکا میں کورونا وبا پر قابو نہ پایا جاسکا، متاثرہ افراد کی تعداد 30لاکھ سے تجاوز کر گئی ملک میں اب تک کورونا سے 31لاکھ سے زائد افراد متاثر ہوچکے، 1لاکھ 34ہزار158مریض جاں بحق ہوچکے ہیں۔ اعدادوشمار کے مطابق امریکا میں اب تک 31لاکھ 15ہزار افراد کورانا سے متاثر ہوئے ہیں جن

میں سے 18ہزار786کیسز آج ہی سامنے آئے ہیں۔آج ملک میں مزید 186مریض کورونا سے ہلاک ہوگئے ہیں جس کے بعد اموات کی تعداد 1لاکھ 34ہزار158 ہوگئی ہے۔ آج مزید 992مریض صحتیاب ہوگئے ہیں جس کے بعد مجموعی طور پر کورونا سے صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 13لاکھ55ہزار 855ہوگئی ہے۔ اس وقت ملک میں 16لاکھ 25ہزار ایکٹو کیسز موجود ہیں جن میں سے 15ہزار 381کی حالت تشویشناک ہے۔دنیا بھر میں مہلک کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد ایک کروڑ20 لاکھ س27ہزارے تجاوز کرگئی ہے جبکہ اس مہلک وائرس سے اب تک پانچ لاکھ 48ہزار سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔دنیا بھر میں کورونا وائرس سے اب تک548860 افراد لقمہ اجل بن گئے ہیں۔کورونا وائرس کے مریضوں کے اعتبار سے امریکہ دنیا بھر میں پہلے، برازیل دوسرے اور بھارت تیسرے نمبر پر ہے جبکہ اموات کے اعداد و شمار میں امریکہ پہلے، برازیل دوسرے اور برطانیہ تیسرے نمبر پر ہے۔ امریکہ میں مہلک کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 30 لاکھ سے تجاوز کرگئی ہے جبکہ ملک میں اب تک وائرس سے ایک لاکھ 33 ہزار سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔بنگلہ دیش میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد ایک لاکھ 65 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔ ملک میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے مزید55 افراد لقمہ اجل بن گئے جس کے بعد ہلاک ہونے والوں کی مجموعی تعداد 2096 ہوگئی ہے۔ حکام کے مطابق بنگلہ دیش میں اب تک 165618 افراد کورونا وائرس سے متاثر ہوچکے ہیں جبکہ فعال مریضوں کی تعداد 87373 ہے۔ برطانیہ میںکورونا متاثرہ افراد کی تعداد2 لاکھ 85 ہزار سے تجاوز کرگئی ہے جبکہ ملک میں اب تک وائرس سے 44 ہزار سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close