اسلام آباد(پی این آئی)دنیا کے طاقتور ترین پاسپورٹ 2020 کی رینکنگ جاری، پاکستانی پاسپورٹ نے 6 درجے ترقی کر لی، جاپان اس سال بھی نمبر ون۔ پاسپورٹ انڈیکس نے سال 2020 کی فہرست جاری کردی جس میں بتایا گیا ہے کہ پاکستانی پاسپورٹ نے ایک سال کے دوران 7 درجے ترقی کرلی۔دنیا بھر کے ممالک
کے پاسپورٹ پر نظر رکھنے والے عالمی ادارے ’پاسپورٹ انڈیکس‘ نے سال 2020 کی فہرست جاری کی جس کے مطابق جاپان نے ایک بار پھر دنیا کے طاقتور ترین پاسپورٹ کا اعزاز اپنے نام کرلیا۔فہرست کے مطابق نیوزی لینڈ دوسرے نمبر پر رہا جبکہ فن لینڈ، آسٹریا، لیوگژیم بورگ، جنوبی کوریا، سوئٹزرلینڈ، آئرلینڈ، آسٹریلیا اور ڈنمارک بالترتیب دنیا کے تیسرے، چوتھے، پانچویں، چھٹے، ساتویں، آٹھویں، نویں اور دسویں طاقت ور ترین پاسپورٹ قرار پائے۔چاپان کے پاسپورٹ کے حامل افراد 117 ممالک کا بغیر ویزہ سفر کرسکتے ہیں جبکہ انہیں دنیا کے 82 ممالک جانے کے لیے ویزہ حاصل کرنے کی ضرورت ہوگی، اسی طرح نیوزی لینڈ کا پاسپورٹ رکھنے والے بھی 117 ممالک کا سفر کرسکتے ہیں جس میں سے ان کے لیے 77 ممالک کا ویزہ معاف ہے جبکہ 40 ممالک ایسے ہیں جہاں اترنے کے بعد انہیں ویزہ حاصل کرنا ہوگا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں