ریوڈی جنیرو(پی این آئی) برازیل میں کورونا کی ویکسین کے تجربات تیسرے اور آخری مرحلے میں پہنچ گئے ہیں، اب تک ہزاروں رضاکاروں پر ویکسین کی آزمائش کی جاچکی ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق تیسرے مرحلے کی کامیابی کے بعد ہی ویکسین کے استعمال کی منظوری کا اعلان سامنے آئے گا۔ویکسین کی تیاری پر
آکسفورڈ یونیورسٹی اور چین کے ادارے کے اشتراک سے کام کیا جارہا ہے۔طبی ماہرین نے امید ظاہر کی نئی ویکسین کورونا کے خلاف انتہائی موثر ثابت ہوگی، ویکسین کے تجربات کامیاب ہونے کی صورت میں وائرس سے بری طرح متاثر ملک ترجیہی بنیادوں پر اپنے شہریوں کے لیے ویکسین تیار کرسکے گا۔واضح رہے کہ کورونا سے دنیا کے دوسرے سب سے زیادہ متاثرہ ملک برازیل کے صدر بھی اس وائرس کا شکار ہوگئے ہیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں