سعودی عرب میں 5 ارب ڈالر کی لاگت سے دنیا کا سب سے بڑا گرین ہائیڈروجن پروجیکٹ کا منصوبہ

ریاض(پی این آئی)سعودی عرب میں 5 ارب ڈالر کی لاگت سے دنیا کا سب سے بڑا گرین ہائیڈروجن پروجیکٹ کا منصوبہ، سعودی عرب میں نیوم کمپنی ایئر پروڈکٹس اور اکوا پاور کے اشتراک سے ماحول دوست ہائیڈروجن کی پیداوار کے لیے نیوم زون میں عالمی درجے کا پروجیکٹ قائم کرے گی، اس منصوبے پر 5 ارب ڈالر سے زیادہ لاگت آئے گی۔ ماحول دوست ہائیڈروجن دنیا بھر کو سپلائی کیا جائے گا،اس کی بدولت انٹرنیشنل ٹرانسپورٹ کے شعبے کا مسئلہ مستقل بنیادوں پر حل ہوجائے گا اور موسمی تبدیلی کے مسائل بھی ختم ہوجائیں گے۔پروجیکٹ کا ہیڈ کوارٹر نیوم ہوگا، 2025 ءمیں ہائیڈروجن کی تیاری اور عالمی منڈیوں میں اس کی برآمد کا کام شروع کردیا جائے گا، یہاں روزانہ 650 ٹن گرین ہائیڈروجن کی پیداوار ہوگی جبکہ 1.2 ملین ٹن گرین امونیا کی سالانہ پیداوار ہوگی جس کی بدولت کاربن ڈائی آکسائیڈ سے نکلنے والی آلودگی پر قابو پایا جا سکے گا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

close