امریکی ریاست اوہائیو کے ہوٹل کے پول سے ملنے والی ایک ایسی لاش جس نے امریکی پولیس کو چکرا کر رکھ دیا

ایسٹ کلیو لینڈ(پی این آئی)امریکی ریاست اوہائیو کے ہوٹل کے پول سے ملنے والی ایک ایسی لاش جس نے امریکی پولیس کو چکرا کر رکھ دیا۔امریکی ریاست اوہائیو میں ایک ہوٹل کے پول سے 8 سالہ بچے کی لاش برآمد ہوئی ہے، پولیس کو مسلسل نو گھنٹے کی تلاش کے بعد کامیابی حاصل ہوئی۔تفصیلات کے مطابق امریکی

ریاست اوہائیو میں گزشتہ روز ایک لڑکے کی نعش ملی ہے ہے اس حوالے سے پولیس نے بتایا ہے کہ ہالیڈے ہوٹل کے ایک پول میں 8 سالہ لڑکا پیر کی رات مردہ حالت میں پایا گیا تھا ۔اس کی لاش برآمد ہونے سے 9 گھنٹے پہلے اس بچے کی تلاش شروع کی گئی تھی، پولیس اہل کاروں نے بتایا کہ 9 فٹ گہرائی والا انڈور پول کا پانی اندر سے اتنا گدلا تھا کہ اس کے نیچے کی زمین نظر نہیں آرہی تھی.ایسٹ کلیولینڈ کے رہائشی کرسٹوفر جانسن کی والدہ نے سہ پہر تین بجے سے قبل پولیس کو اس بچے کے لاپتہ ہونے کی اطلاع دی تھی۔ بچے کی ماں نے بتایا کہ جانسن کو آٹزم کی بیماری لاحق تھی۔اس کو آخری بار تقریباً 25 منٹ قبل اپنے بھائی اور دیگر بچوں کے ساتھ ہالیڈے ان سوئمنگ پول میں دیکھا تھا اس وقت میں ہوٹل کی لابی میں لنچ کا آرڈر دینے گئی تھی۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق تین بج کر 10 منٹ پر پولیس افسر نے اطلاع دی کہ تمام اہل خانہ ہوٹل کے کمرے میں موجود ہیں اور پول کو بھی اچھی طرح سے چیک کرلیا گیا ہے بچے کی تلاش تاحال جاری ہے۔ولیس نے ہوٹل کی تمام منزلوں کو چیک کیا اور باہر کی ایجنسیوں کو طلب کیا کہ وہ ہوٹل کے آس پاس کے علاقوں میں بھی بچے کی تلاش جاری رکھیں۔پولیس افسران نے صبح 4 بجے کے قریب پول کی دوبارہ جانچ پڑتال کی اس طرح مسلسل نو گھنٹے تلاش کے بعد بچے کی لاش پول کے گندے پانی سے ملی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close