تبت کا تنازعہ، چین نے امریکی عہدیداروں پر ویزا پابندیاں لگانے کا اعلان کر دیا

بیجنگ(پی این آئی)تبت کا تنازعہ، چین نے امریکی عہدیداروں پر ویزا پابندیاں لگانے کا اعلان کر دیا،تبت سے متعلق تنازع پر چین نے بھی امریکی عہدیداروں کیخلاف جوابی ویزا پابندیاں لگانے کا اعلان کردیا۔چین کا کہنا ہے کہ تبت سے متعلق معاملات پر بُرا برتاؤ کرنے والے امریکی شہریوں پر ویزا پابندیاں لگائی جائیں گی۔

گزشتہ روز امریکا نے چین کے عہدیداروں کےخلا ف ایسی ہی پابندیاں لگانے کا اعلان کیا تھا۔امریکی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ چین نے امریکی سفارت کاروں، صحافیوں اور سیاحوں کے تبت کے خودمختار خطے میں سفر کرنے پر بندشیں عائد کررکھی ہیں۔ اسی لیے امریکا بھی چین کے متعدد عہدیداروں کے لیے ویزا محدود کرے گا۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close