سعودی عرب نے اقامے اور ویزوں میں توسیع کے حوالے سے اہم اعلان جاری کر دیا

ریاض (پی این آئی)سعودی عرب نے اقامے اور ویزوں میں توسیع کے حوالے سے اہم اعلان جاری کر دیا، محکمہ پاسپورٹ سعودی عرب نے ایک بیان میں کہا ہے کہ اقاموں اور ویزوں میں توسیع کے طریقہ کار کا اعلان جلد کیا جائے گا۔تفصیلات کے مطابق سعودی محکمہ پاسپورٹ نے کہا ہے کہ غیر ملکیوں کے اقاموں

اور ویزوں سے متعلق سرکاری رعایتوں پر عمل درآمد کے طریقہ کار کا اعلان جلد کیا جائے گا۔وزارت داخلہ کی جانب سے پانچ جولائی کو اعلان کیا گیا تھا کہ سعودی فرماں روا شاہ سلمان نے غیر ملکیوں کے اقاموں اور ویزوں میں متعدد سہولتوں کی منظوری دی ہے۔شاہی فرمان میں خوش خبری دی گئی تھی کہ غیر ملکیوں کے خروج نہائی (فائنل ایگزٹ) اور بیرون مملکت خروج وعودۃ (ری انٹری ویزے) پر موجود غیر ملکیوں کے اقاموں میں 3 ماہ کی مفت توسیع ہوگی۔جن غیر ملکیوں ری انٹری ویزہ لے کر استعمال نہ کیا ہو تو اس کی میعاد میں بھی 3 ماہ کی توسیع دی جائے گی، وزٹ ویزے پر بھی سعودی عرب میں موجود غیر ملکیوں کے قیام میں 3 ماہ کی توسیع دی گئی-مذکورہ سہولتوں کے بارے میں فرمان میں بتایا گیا کہ ان کے لیے کوئی فیس نہیں لی جائے گی۔ سعودی عرب کی جانب سے یہ رعایتیں سفری پابندیوں کی وجہ سے دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close