میڈرڈ (پی این آئی) سپین کی 95 فیصد آبادی کا کورونا کا شکار ہونے کا خطرہ ہے ۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق کورونا وائرس کے بارے میں سپین میں کی گئی سٹڈی میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ سپین کی آبادی کا صرف 5فیصد ہی اینٹی باڈیز تیار کرسکا ہے، جس سے یہ بات ثابت ہوتی ہے کہ کورونا سے
بچائو کیلئے ہرڈ امیونٹی حاصل نہیں کی جاسکتی۔اسپین کے میڈیکل جرنل دی لینسٹ میں شائع کی گئی اسٹڈی کے نتائج سے پتہ چلتا ہے کہ اسپین کی95فیصد آبادی اب بھی کورونا وائرس کا شکار ہوسکتی ہے،جبکہ ہرڈ امیونٹی اس وقت حاصل ہوتی ہے جب کافی آبادی وائرس یا بیکٹریا سے متاثر ہو اور اس کا پھیلاو روکنے کیلئے کوئی ویکسین دی جائے۔یورپین سینٹر فار ڈیزیز کنٹرول کاکہناہیکہ اسپین بھر میں 61ہزار سے زائد افراد کینمونے لئے گئے جس سے لگتاہے کہ یورپی ملکوں میں کورونا کے سلسلے میں جاری درجن بھر سورولوجیکل اسٹڈیزمیں اب تک کی سب سے بڑی اسٹڈی ہے۔واضح رہے کہ دنیا بھر میں کورونا وائرس سے ہلاک ہونے والے افرادکی تعداد 5 لاکھ 40 ہزار سے بڑھ گئی۔ جبکہ متاثرہ افراد کی تعداد ایک کروڑ 17 لاکھ 39 ہزار 169ہوچکی ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں