جنیوا (پی این آئی)ساری دنیا کورونا سے لڑنے میں مصروف، دوسری بیماریوں سے 10لاکھ ہلاکتوں کا خدشہ، ماہرین نے خبردار کر دیا، ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ کورونا وائرس کو شکست دینے کی کوششوں میں دوسری بیماریوں سے 10 لاکھ سے زائد اضافی اموات ہوسکتی ہیں۔بین الاقوامی ایڈز سوسائٹی کی جانب سے
جاری تازہ رپورٹ میں کہاگیا ہے کہ دنیا بھر کی توجہ اور تمام تر وسائل ان دنوں کورونا وائرس کے خاتمے پر مرکوز ہیں جس سےایچ آئی وی، ٹی بی اور دیگر بیماریوں کے لئے کئی دہائیوں سے جاری کوششیں متاثر ہوسکتی ہیں ۔گزشتہ روز امریکی شہر آکلینڈ میں شروع ہونے والی 23 ویں بین الاقوامی ایڈز کانفرنس میں بین الاقوامی ایڈز سوسائٹی ان خدشات سے متعلق آگاہی دے گی۔واضح رہے کہ کانفرنس میں ایچ آئی وی اور دیگر بیماریوں کے کنٹرول پروگرامز پر کورونا کے اثرات کو بھی اجاگر کیا جائے گا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں