حج کے خواہشمند سعودی غیر سعودی افراد کے میڈیکل ٹیسٹ کیا ہوں گے؟ انتہائی سخت شرائط کا اعلان کر دیا گیا

جدہ (پی این آئی)حج کے خواہشمند سعودی غیر سعودی افراد کے میڈیکل ٹیسٹ کیا ہوں گے؟ انتہائی سخت شرائط کا اعلان کر دیا گیا، سعودی حکومت نے حج دو ہزار بیس کے لیے خصوصی پالیسی کا اعلان کردیا ہے جس کے مطابق رواں برس حج میں پر70فیصد سعودی عرب میں مقیم غیر ملکی اور 30فیصد سعودی شریک

ہونگے۔سعودی وزارت عمرہ و حج کے مطابق حج 2020 کے لیے اعلان شدہ پالیسی کے مطابق رواں برس سعودی عرب میں حج کرنے والوں کے لیے سخت طبی معیارات پر عمل درآمد کو ضروری قرار دے دیا گیا ہے۔حج دو ہزار بیس کے لیے طبی معیارات پر پورا اترنا ہی حجاج کے چناؤکی بنیادی شرائط میں شامل ہو گی،سعودی حکومت کے فیصلے کے مطابق کورونا سے مکمل طور پر صحتیاب ہونے والوں کو سیکیورٹی پر مامور کیا جائے گا،ان حجاج کا سعودی عرب کے کورونا صحتیابی کے ڈیٹا بیس سے چنا جائے گا جبکہ ان کا چناؤ علامتی طور پر ان کو سراہے جانے کا اقدام بھی ہے کہ انہوں نے اس وبا کے سعودی معاشرے کی حمایت میں جنگ لڑی۔سعودی وزارت عمرہ و حج کا کہنا ہے کہ ان غیر سعودی حجاج کو ترجیح دی جائے گی جن کے پی سی آر ٹسٹ منفی آئے ہیں،لاعلاج امراض سے پاک ہونا بیس سے پچاس برس کا ہونا اور حج 2020 کا فرد کے لیے پہلا حج ہونا ضروری ہو گا۔حج سے قبل اور حج کے بعد حجاج کو اپنا وقت قرنطینہ میں گزارنا بھی لازم ہو گا،شرائط پر پورا اترنے والے غیر سعودی حجاج حج کے لیے اپنی رجسٹریشن آن لائن کراسکتے ہیں جبکہ رجسٹریشن کی ویب سائٹس ہفتے میں 5 دن پیر 6 جولائی سے جمعہ 10 جولائی تک فعال رہے گی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close