مشرق وسطیٰ کے ملک میں اونٹوں کے سب سے بڑے ہسپتال کا افتتاح، کتنے ہزار اونٹوں کا ایک وقت میں علاج ممکن ہو گا؟

ریاض(پی این آئی)مشرق وسطیٰ کے ملک میں اونٹوں کے سب سےبڑے ہسپتال کا افتتاح، کتنے ہزار اونٹوں کا ایک وقت میں علاج ممکن ہو گا؟ سعودی عرب میں گورنر قصیم شہزادہ ڈاکٹر فیصل بن مشعل بن سعود نے اونٹوں کے ہسپتال کا افتتاح کیا ہے۔ یہ دنیا بھر میں اونٹوں کا سب سے بڑا ہسپتال ہے۔ ہسپتال میں ایک طرف

اونٹوں کے مختلف امراض کا علاج ہوگا اور دوسری طرف اونٹوں پر میڈیکل ریسرچ بھی کی جائے گی۔یہ ہسپتال 70 ہزار مربع میٹر کے رقبے پر 10 کروڑ ریال کی لاگت سے تعمیر کیا گیا ہے، یہاں بیک وقت چار ہزار سے زیادہ اونٹوں کا علاج کیا جاسکتا ہے اس کے علاوہ یہاں اونٹوں کی افزائش کی ٹیکنالوجی اور ریسرچ سینٹر بھی موجود ہے جہاں اونٹوں کے امراض پر تحقیق ہوگی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close