چین میں کورونا وبا نے پھر سر اٹھا نا شروع کر دیا، کتنے کیسز سامنے آگئے ؟تشویشناک صوتحال

بیجنگ (پی این آئی) چین میں کورونا وائرس کے آٹھ نئے متاثرین سامنے آگئے ۔ جبکہ ایک دن قبل یہ تعداد تین تھی۔میڈیارپورٹس کے مطابق چین کے نیشنل ہیلتھ کمیشن نے بتایاکہ نئے متاثرین میں سے چھ افراد بیرونِ ملک سے آئے ہیں جبکہ دارالحکومت بیجنگ میں دو نئے مریض رپورٹ ہوئے ہیں۔ملک میں کوئی نئی اموات نہیں

ہوئیں۔چین میں چار نئے ایسیمپوٹومیٹک مریضوں کی بھی تصدیق کی گئی ہے۔ گذشتہ روز یہ تعداد تین تھی۔ملک میں کووڈ 19 متاثرین کی مجموعی تعداد 83,553 ہو گئی ہے۔مئی کے وسط سے چین میں کورونا وائرس سے ہونے والی ہلاکتوں کی تعداد 4634 ہے اور اس میں کوئی اضافہ نہیں ہوا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close