برطانوی رکن پارلیمنٹ کی طرف سے پی آئی اے میں وزیر اعظم عمران خان کی “سیفٹی فرسٹ” کی پالیسی کی تعریف

لندن(پی این آئی):برطانوی رکن پارلیمنٹ کی طرف سے پی آئی اے میں وزیر اعظم عمران خان کی “سیفٹی فرسٹ” کی پالیسی کی تعریف، برطانوی رکن پارلیمنٹ ناز شاہ نے وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی زلفی بخاری سے رابطہ کیا ہے اور پی آئی اے میں جاری اصلاحات اور تازہ صورتحال پر بات

چیت کی ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری کردہ بیان میں برطانوی رکن پارلیمنٹ ناز شاہ کا کہنا تھا کہ خوشی ہے کہ وزیراعظم عمران خان پی آئی اے کے معاملے پر فرنٹ فٹ پر ہیں۔ انکی قیادت میں ادارہ میں واضح تبدیلیاں کی جا رہی ہیں۔اپنی بات کو جاری رکھتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ناقص کارکردگی پر سمجھوتہ کرنے کی بجائے ایوی ایشن اور مسافروں کیلئے ” سیفٹی فرسٹ” کو اپنایا جا رہا ہے۔اس موقع پر وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے اوورسیز پاکستانی زلفی بخاری کا کہنا تھا کہ پاکستان کے بارے میں مثبت سوچ اپنانے پر شکر گزار ہوں۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری کردہ بیان میں ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم دباؤ کی پروا کئے بغیر پی آئی اے کے معاملے کو خود دیکھ رہے ہیں۔ پائلٹس کے لائسنسز سے متعلق تحقیقات لیکس نہیں کی گئیں۔زلفی بخاری کا مزید کہنا تھا کہ وزیراعظم صرف ایوی ایشن کے تحفظ کو یقینی بنانا چاہتے ہیں۔ کسی بھی ذمہ دار لیڈر کی طرح صرف مسافروں کی حفاظت وزیراعظم کی اولین ترجیح ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close