نیویارک (پی این آئی) اقوام متحدہ نے کہا ہے کہ غلط اطلاعات کے باعث کورونا وباء تیزی سے پھیل رہی ہے،غلط اطلاعات سائنسی رہنمائی کو مسخ کر رہی ہیں، غلط اطلاعات کے پھیلاؤ کیخلاف بھرپور ایکشن لے سکتے ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اقوام متحدہ نے عالمی سطح پر کورونا وباء کے پھیلاؤ سے متعلق غلط
اطلاعات کو روکنے کی اپیل کی ہے۔انہوں نے کہا کہ غلط اطلاعات عوامی صحت کی کاوشوں میں خلل اور سائنسی رہنمائی کو مسخ کر رہی ہیں۔ غلط اطلاعات کے باعث کورونا وباء پہلے سے زیادہ تیزی سے پھیل رہی ہے۔ کورونا وائرس کے تناظر میں غلط اطلاعات اور افواہوں کے بےہنگم پھیلاؤ کا گھمبیرمسئلہ ہے۔ ہم سب غلط اطلاعات کے پھیلاؤ کیخلاف بھرپور ایکشن لے سکتے ہیں۔کوئی بھی اطلاع کسی دوسرے تک پہنچانے سے پہلے تصدیق کریں۔اپیل کرتے ہیں کہ ہر صورت جانیں کہ اطلاع کہاں سے آئی؟ ذرائع کیا ہیں؟ یہ بھی تصدیق کریں کہ اطلاع کب شائع ہوئی؟ آپ کیوں شیئر کررہے ہیں؟ دوسری جانب ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن (ڈبلیو ایچ او)نے عالمی سطح پر کورونا وائرس کے کیسز میں ریکارڈ اضافے کی اطلاع دی ہے اور بتایا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 2 لاکھ 12 ہزار 326 کیسز سامنے آئے ہیں۔ روزانہ کے کیسز کے حساب سے سب سے زیادہ اضافہ امریکا، برازیل اور بھارت سے سامنے آیا۔اس سے قبل ایک روز میں سب سے زیادہ کیسز آنے کا ریکارڈ 28 جون کو سامنے آیا تھا جس میں ایک روز میں ایک لاکھ 89 ہزار 77 کیسز ریکارڈ یے گئے تھے جبکہ اموات ایک دن میں 5 ہزار تک مستحکم رہی۔اعدادوشمار کے مطابق عالمی سطح پر کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد نے ایک اور سنگ میل عبور کرلیا ہے اور اب تک ایک کروڑ 10 لاکھ سے زائد کیسز سامنے آچکے ہیں جبکہ سات ماہ میں ڈیڑھ لاکھ سے زائد افراد اس وائرس کی وجہ سے لقمہ اجل بن چکے ہیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں