امریکی ریاست شمالی کیرولینا کے نائٹ کلب میں فائرنگ، 12زخمیوں کو تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا گیا

شمالی کیرولائنا(پی این آئی):امریکی ریاست شمالی کیرولینا کے نائٹ کلب میں فائرنگ، 12زخمیوں کو تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا گیا، امریکی ریاست شمالی کیرولینا کے ایک نائٹ کلب میں فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے جس میں 12افراد نشانہ بن گئے ۔پولیس کے مطابق بارہ افراد کو تشویشناک حالت میں ہسپتال

منتقل کیا گیاہے۔پولیس کے مطابق انہیں رات دو بجے لیوش لائونج میں گڑبڑ کا اندازہ ہوا جس پر انہوں نے بیک اپ کے لیے وہاں پولیس فورس کو بھیج دیا جس پر معلوم ہوا کہ عمارت کے اندر ایک متحرک حملہ آور موجود ہے۔ سیکیورٹی اہلکارو ں نے بروقت کارروائی کرکے شدید زخمیوں کو ہسپتال پہنچایا جبکہ کچھ لوگ پرائیویٹ گاڑیوں کی مدد سے ہسپتال پہنچے۔پولیس کی جانب سے حملہ آورکی گرفتاری, ہلاکت یا فرار سے متعلق ابھی تفصیلات نہیں بتائی گئیں۔ جب کہ فائرنگ کانشانہ بننے والوں کی شناخت بھی جاری نہیں کی گئی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close