کورونا سے بچنے کے سونے کا ماسک بنوانے والے شہری کو عالمی شہرت مل گئی،

پونا(پی این آئی)کورونا سے بچنے کے سونے کا ماسک بنوانے والے شہری کو عالمی شہرت مل گئی،انڈیا کی ریاست مہاراشٹر کے شہر پُونے میں ایک شخص نے تقریباً تین لاکھ انڈین روپے کا ماسک بنوایا ہے۔ شنکر کرادے کا کہنا ہے کہ ’یہ ایک باریک ماسک ہے جس کے اندر چھوٹے چھوٹے سوراخ ہیں تاکہ سانس آسانی

سے لی جا سکے، لیکن مجھے یہ معلوم نہیں ہے کہ اس کا کوئی فائدہ بھی ہے یا نہیں۔‘شنکر نامی اس شخص کو سونے کے زیورات پہننے کا شوق ہے اور تصویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ سونے کے ماسک کے علاوہ ان کے ہاتھوں میں سونے کی انگوٹھیاں اور گلے میں سونے کی چینز ہیں۔ انہیں یہ آئیڈیا سوشل میڈیا پر چاندی کا ماسک پہنے ایک شخص کو دیکھ میں نے ایک ویڈیو دیکھی جس میں کولا پور کے ایک آدمی نے چاندی کا ماسک پہنا ہوا تھا تو میں سوچا کہ سونے کا ماسک بنوایا جائے۔ میں نے سونار سے بات کی جنہوں نے ایک ہفتے کے اندر مجھے یہ ماسک بنا کر دیا۔‘۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں