نیوزی لینڈ کی دو مساجد میں فائرنگ کر کے 50 نمازیوں کو شہید کرنے والے حملہ آور کو سزائے موت سنا دی گئی

ویلنگٹن(پی این آئی)نیوزی لینڈ کی دو مساجد میں فائرنگ کر کے 50 نمازیوں کو شہید کرنے والے حملہ آور کو سزائے موت سنا دی گئی۔نیوزی لینڈ میں دو مساجد میں اندھا دھند فائرنگ کرکے 50 نمازیوں کو شہید کرنے والے حملہ آورکوسزائے موت سنا دی گئی۔ نیوزی لینڈ کی عدالت عالیہ کے جج جسٹس کیمرون مینڈر

نے مساجد پر حملے میں ملوث آسٹریلوی شہری برینٹن ٹارنٹ کو سزائے موت سناتے ہوئے پھانسی کی سزا کے لیے 24 اگست کی تاریخ مقررکی ہے۔ پھانسی کی سزا کی تاریخ میں تاخیر کی وجہ بتاتے ہوئے پراسیکیوٹر کا کہنا تھا کہ مساجد میں شہید ہونے والوں کے اہل خانہ اس وقت نیوزی لینڈ میں موجود نہیں اور کورونا وبا کے باعث فوری طور پر واپس نہیں آ پا رہے۔پھانسی کی سزا کی تاریخ میں تاخیر کی وجہ بتاتے ہوئے پراسیکیوٹر کا کہنا تھا کہ مساجد میں شہید ہونے والوں کے اہل خانہ اس وقت نیوزی لینڈ میں موجود نہیں اور کورونا وبا کے باعث فوری طور پر واپس نہیں آ پا رہے۔پراسیکیوٹر کا مزید کہنا تھا کہ اگر لواحقین کورونا وبا کی وجہ سے 24 اگست تک نیوزی لینڈ نہ پہنچ سکے تو مجرم کی پھانسی کے وقت ویڈیو کانفرنس کے ذریعے لواحقین کی موجودگی کو یقینی بنایا جائے گا۔ مجرم برینٹن پر رواں برس کے اوائل میں 51 افراد کو قتل اور40 پراقدام قتل کی فرد جرم عائد کی گئی تھی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں