دفاعی ساز و سامان میں خود کفالت سعودی عرب نے بکتر بند اور بھاری فوجی گاڑیاں اندرون ملک تیار کرنے کا معاہدہ کر لیا

ریاض(پی این آئی)سعودی عرب کی ملٹری انڈسٹریز کے جنرل اتھارٹی نے ڈائریکٹو ریٹ جنرل اور جنرل ملٹری انڈسٹری فائونڈیشن کے درمیان مقامی سطح پر بکتر بند گاڑیوں کی تیاری کے ایک معاہدے پر دستخط کیے ہیں۔ معاہدے کے تحت بکتر بند گاڑیوں کو”الدھناء” کا نام دیا گیا ہے۔جنرل کارپوریشن برائے ملٹری

انڈسٹریز نے سعودی عرب کی وزارت داخلہ کے ساتھ مل کر دیسی ساختہ بکتر بند اور بھاری فوجی گاڑیوں کی تیاری کو مقامی صنعت میں شامل کرنےکے معاہدے کی منظوری دی۔ اس منصوبے کا مقصد فوجی صنعت بالخصوص بکتر بند گاڑیوں کو مقامی سطح پر اعلیٰ عالمی معیار کے مطابق تیار کرنا ہے۔الریاض میں جنرل اتھارٹی کے ہیڈ کوارٹر میں “الدھناء” گاڑی کی فراہمی کے معاہدے پر دستخط کی تقریب میں جنرل اتھارٹی برائے ملٹری انڈسٹریز کے گورنر اور ملٹری انڈسٹریز کے جنرل آرگنائزیشن کے سربراہ انجینیر احمد بن عبد العزیز العوھلی، بارڈر سیکیورٹی گارڈ کے ڈائریکٹر جنرل جنرل عواد بن عید البلوی اور ملٹری انڈسٹری کارپوریشن کے سربراہ انجینیر محمد بن حمد الماضی نے دستخط کیے۔فوجی اتھارٹی برائے ملٹری انڈسٹریز کے گورنر نے بتایا کہ مقامی طور پر نئی “الدھناء” گاڑی کی تیاری کا مقصد قومی ترجیحات کے حصول ، فوجی صنعتی معاہدوں کے قیام، مقامی مینوفیکچررزکی مدد، انہیں بااختیار بنانا، اس کے لیے قانون سازی کرنا ، مقامی کمپنیوں کو معروف کمپنیوں کی حیثیت سے ترقی دینے کے ساتھ ساتھ بڑی قومی کمپنیوں کو فروغ دینا اور فوجی سازو سامان کی تیاری کےاخراجات میں سے 50 فی صد کو مقامی سطح پر استعمال کرنے کا ہدف حاصل کرنا ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں