واشنگٹن (پی این آئی) امریکا میں ایک ہی روز میں 51 ہزار کورونا کیسز سامنے آ گئے، کورونا وائرس کی وباء پھر تیزی سے پھیلنے کے سبب نیویارک شہر اور مشی گن میں ریستوران اور بار بند کرنا پڑ گئے۔کیلی فورنیا کی 70 فیصد آبادی کو بھی پھر سے لاک ڈاؤن کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ٹیکساس اور فلوریڈا میں کورونا
ٹیسٹنگ ہوئی تو گاڑیوں کی میلوں تک قطاریں لگ گئیں۔ریاستِ پنسلوینیا میں عوامی مقامات پر ماسک پہننا لازم قرار دے دیا گیا۔ امریکا تاحال کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثرہ ملک ہے جہاں ناصرف کورونا مریض بلکہ اس سے ہلاکتیں بھی اب تک دنیا کے تمام ممالک میں سب سے زیادہ ہیں۔امریکی ریاست نیو یارک میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد 4 لاکھ 18 ہزار 605 تک جا پہنچی ہے جبکہ 32 ہزار 143 کورونا مریض موت کی آغوش میں جا چکے ہیں۔کیلی فورنیا کورونا کیسز کی تعداد کے حوالے سے دوسری ریاست ہے جہاں 2 لاکھ 38 ہزار 391 کورونا وائرس کے مریض اب تک سامنے آئے ہیں، جبکہ 6 ہزار 164 افراد اس وائرس کے ہاتھوں زندگی کی بازی ہار چکے ہیں۔ریاست نیو جرسی کورونا وائرس سے اموت کے لحاظ سے دوسرے اور کیسز کے اعتبار سے تیسرے نمبر پر ہے جہاں 15 ہزار 218 کورونا مریض اب تک اپنی جان گنوا چکے ہیں جبکہ 1 لاکھ 77 ہزار 238 کورونا کیسز اب تک رپورٹ ہوئے ہیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں