الان باٹور (پی این آئی) منگولیا کے دارالحکومت الان باٹور میں گذشتہ 24گھنٹوں کے دوران کووڈ۔19 کورونا وائرس کے 406 ٹیسٹ کیے گئے تاہم تمام ٹیسٹ کے نتائج منفی آئے ہیں۔چین کے شنہوا خبر رساں ادارے کے مطابق ملک کے قومی مرکز برائے امراض(این سی سی ڈی) کے حکام نے بدھ کو کہا کہ منگولیا میںکورونا
وائرس سے متاثرہ صرف 220 افراد ہیں۔حکام نے کہا کہ ایک کورونا وائرس سے متاثرہ ایک اور شخص کی صحت یابی کے بعد صحت یاب ہونے والے افراد کی مجموعی تعداد 176ہوگئی ہیں ۔ حکام نے کہا کہ باقی 220 کورونا وائرس کی تصدیق شدہ کیسز درآمد ی ہیں جس میں زیادہ تر کا تعلق روس سے ہے ۔انہوں نے کہا کہ مقامی کیسز میں اب تک کورونا وائرس سے کوئی فرد ہلاک نہیںہوا ہے ۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں