دبئی (پی این آئی) دبئی کی 770 مساجد کو آج سے نمازیوں کے لئے کھول دیا جائے گا .تاہم مساجد میں جمعہ کی نماز کی معطلی مزید نوٹس تک جاری رہے گی. مساجد کو دوبارہ کھولنے کا فیصلہ پیر کے روز کیا گیا تھا اور اس کے ساتھ آٹھ طریقہ کار بھی متعارف کرواے گئے ہیں۔جن پر ہر نمازی کو عمل کرنا ہوگا۔ہر شخص
گھر سے وضو کر کے آے گا۔جاہے نماز ساتھ لاے گا۔مسجد کے دوازے یا کسی چیز کو ہاتھ نہیں لگاے گا۔قرآن کی تلاوت اپنے موباہل سے کرے گا۔ مسجد میں 12 سال سے کم عمر بچوں اور بوڑھوں پر پابندی برقرار رہے گی۔ کرونا واہرس کی وجہ سے علما کے فتوے کی روشنی میں مساجد کو احتیاطی اور عارضی طور پر بند کیا گیا تھا. IACAD کی اس ویب سائٹ، کے ذریعے اپنے علاقے کی مسجد کی تفصیل جان سکتے ہیں۔ ۔دیگر مساجد کی تفصیل یوں ھے۔ القصیص میں 19 مساجد۔ 24 الراشیدیہ میں 18، جمیرا میں 31 الممزر میں 27 الورقہ وغیرہ شامل ہیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں