ائیر کنڈیشن سے کورونا وائرس کا پھیلائو، ماہرین کی نئی تحقیق نے ہلچل مچا دی

امریکہ (پی این آئی) ائیر کنڈیشن کورونا وائرس پھیلنے کا سبب بن سکتا ہے۔ کورونا وائرس کے پھیلنے کے حوالے سے ایک نئی تحقیق سامنے آ گئی ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ ایئرکنڈیشن کورونا وائرس پھیلنے کا سبب بن سکتا ہے۔ تفصیلات کے مطابق امریکی ہارورڈ یونیورسٹی کے میڈیکل اسکول کے پروفیسر ایڈورڈ

نارڈیل کا کہنا ہے کہ ان دونوں ان علاقوں میں کورونا کیسز میں اضافہ دیکھا گیا ہے جہاں ایئرکنڈیشن کا استعمال بہت زیادہ ہوتا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ عام طور پر کورونا وائرس چھینکنے اور کھانسنے سے ہوا میں معلق ہونے والے ذرات سے پھیلتا ہے لیکن اس بات کا بھی ثبوت ملتا ہے کہ یہ وائرس ائیربون یعنی ہوا سے بھی انسانی جسم میں منتقل ہوجاتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ جس کمرے یا مقام پر ایئرکنڈیشن لگا ہوتا ہے، وہ کمرہ بند ہوتا ہے، اگر وہاں وائرس چلا گیا تو وہ تھوڑی دیر ہوا میں رہے گا جس سے وہاں موجود تمام افراد اس سے متاثر ہو سکتے ہیں۔پروفیسر ایڈورڈنارڈیل کا کہنا تھا کہ جب لوگ شدید گرمی سے ایک دم ایئرکنڈیشن میں جاتے ہیں تو ان کے بھی متاثر ہونے کے امکانات بڑھ جاتے ہیں۔ خیال رہے کہ دنیا بھر میں اس وقت کورونا کی وجہ سے خوف پھیلا ہواہے۔ دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد ایک کروڑ پانچ لاکھ سے تجاوز کرگئی ہے جبکہ اب تک اس مہلک وائرس سے پانچ لاکھ 14 ہزار سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔بدھ کو امریکی ذرائع ابلاغ کے مطابق دنیا میں وبا سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والا ملک امریکہ ہے جہاں 27 لاکھ سے زائد افراد کورونا وائرس سے متاثر ہوئے ہیں جبکہ ملک میں اب تک ایک لاکھ 30 ہزار سے زیادہ افراد لقمہ اجل بن گئے ہیں۔ کورونا وائرس کا پھیلاؤ پوری دنیا میں تیزی سے جاری ہے، دنیا کے مختلف ممالک میں 1,05,90,724افراد اس سے متاثر ہوچکے ہیں۔ اب تک 5,14,020 افراد اس وبا کے باعث ہلاک ہوئے ہیں۔ دنیا میں کورونا کے فعال مریضوں کی تعداد 42,78,434 ہے۔ امریکہ میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 27,27,853 ہے، ملک میں مصدقہ فعال مریضوں کی تعداد 14,54,397 تک پہنچ گئی ہے۔

close