حکومتیں احتیاط کریں، کورونا وباء کا بدترین مرحلہ ابھی آنا ہے، عالمی ادارہ صحت کے سربراہ کی خوفزدہ کرنے والی گفتگو

نیو یارک: (پی این آئی)حکومتیں احتیاط کریں، کورونا وباء کا بدترین مرحلہ ابھی آنا ہے، عالمی ادارہ صحت کے سربراہ کی خوفزدہ کرنے والی گفتگو، عالمی ادارہ صحت نے خدشہ ظاہر کیا کہ کورونا وائرس کی عالمی وبا کا بدترین مرحلہ ابھی آنا ہے، ڈبلیو ایچ او کے سربراہ نے کہا ہے کہ اگر حکومتوں نے درست پالیسیاں نہ

اپنائیں تو کئی گنا مزید لوگ اس مرض کا شکار ہو جائیں گے۔تفصیلات کے مطابق کورونا وائرس کی وبا کے دوران عالمی ادارے نے پھر خطرے کی گھنٹی بجا دی، سوئٹزلینڈ کے شہر جینوا میں پریس بریفنگ دیتے ہوئے ڈبلیو ایچ او کے سربراہ نے کہا ہے کہ عالمی وبا کا بدترین مرحلہ ہو سکتا ہے ابھی آنا ہو۔انھوں نے کہا کہ ہمارا پیغام ہے ٹیسٹ کریں، ٹریس کریں، آئیسولیٹ کریں اور قرنطینہ کریں۔عالمی ادارۂ صحت کے سربراہ نے خبردار کیا ہے کہ کورونا وائرس کی وبا ابھی بہت دیر تک چلے گی۔ کچھ ممالک میں ترقی کے باوجود یہ وبا تیزی سے پھیل رہی ہے اور دنیا کو آنے والے مہینوں میں اور زیادہ لچک، صبر اور فراخدلی کی ضرورت ہے۔ٹیڈروس نے کہا کہ چھ مہینے پہلےیہ گمان بھی نہیں تھا کہ یہ نیا وائرس ہماری زندگیوں میں ہلچل مچا دے گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close