واشنگٹن (پی این آئی) امریکہ میں کورونا کے متاثرین کی یومیہ تعداد ایک لاکھ تک ہو سکتی ہے۔ امریکہ میں وبائی امراض کے قومی ادارے کے سربراہ ڈاکٹر فاؤچی نے خبردار کیا ہے کہ ملک میں کورونا وائرس کے یومیہ ایک لاکھ متاثرین سامنے آ سکتے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق امریکہ میں کورونا وائرس کے مسلسل
بڑھتے ہوئے کیسز اور خاص طور پر بڑھتے ہوئے کیسز کی یومیہ تعداد نے ماہرین کو مجبور کر دیا ہے کہ وہ امریکہ سے متعلق کورونا کے حوالے سے اپنے اعداد و شمار وسیع رکھیں۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی وبائی امراض کے قومی ادارے کے سربراہ ڈاکٹر فاؤچی نے سینیٹ کے اجلاس میں کہا ہے کہ ہم کورونا کی روک تھام کے لیے درست سمت میں نہیں جا رہے ہیں۔انہوں نے خبردار کیا ہے کہ امریکہ میں مہلک کورونا وائرس کے یومیہ ایک لاکھ متاثرین سامنے آسکتے ہیں۔ خبر ایجنسی کے مطابق ڈاکٹر فاؤچی کا کہنا تھا کہ کورونا وائرس کے یومیہ متاثرین کی شرح با آسانی ایک لاکھ تک جا سکتی ہے۔انہوں نے کہا کہ انہیں یہ بہت پریشان کن ہوگا۔ ڈاکٹر فاؤچی کا کہنا تھا کہ ’’میں آپ کو اس بات کی ضمانت دے سکتا ہوں۔‘‘ واضح رہے کہ امریکہ میں مہلک کورونا وائرس سے ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد 1 لاکھ 30 ہزار سے تجاوز کر چکی ہے جبکہ اب تک مجموعی طور پر 27 لاکھ 27 ہزار سے زائد افراد متاثر ہو چکے ہیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں