نئی دہلی (پی این آئی) بھارت میں کورونا وائرس کے کیسز میں مسلسل اضافہ، 2 ریاستوں میں دوبارہ ایک ماہ کے لاک ڈاؤن کا اعلان۔ملک بھر میں ایک ہی روز میں 18 ہزارسے زیادہ نئے کیسز سامنے آئے جس کے بعد سب سے زیادہ متاثرہ جنوبی ریاستوں تامل ناڈو اور مہاراشٹر میں دوبارہ ایک ماہ کے لاک ڈاؤن کا اعلان کر
دیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق بھارت میں مہلک کورونا وائرس سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 17 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔منگل کو بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق ملک کے مختلف علاقوں میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 18 ہزارسے زیادہ نئے کیسز کا ریکارڈ اضافہ ہوا۔ کورونا کے مریضوں کی بڑھتی ہوئی تعداد کے پیش نظر ملک کی جنوبی ریاستوں تامل ناڈو اور مہاراشٹر میں 31 جولائی تک دوبارہ لاک ڈاؤن کا اعلان کر دیا گیا ہے۔بھارت کی وزارت صحت کے مطابق ملک میں کورونا سے متاثرین کی مجموعی تعداد 5 لاکھ 67 ہزار سے تجاوز کرگئی ہے جس میں کورونا وائرس کے 18522 نئے کیسز بھی شامل ہیں۔حکام کے مطابق ملک بھر میں کورونا کے فعال متاثرین کی تعداد 215361 ہے۔ بھارت کی مختلف ریاستوں میںکورونا سے اب تک مجموعی طور پر 567536 افراد متاثر ہوئے ہیں جبکہ مصدقہ ہلاکتوں کی تعداد 17410 ہے۔ دریں اثناء کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے بھارت کی مزید دو ریاستوں نے لاک ڈاؤن کا اعلان کیا ہے۔ اگرچہ بھارت لاک ڈاؤن کھولنے کے دوسرے مرحلے میں داخل ہوچکا ہے تاہم دو ریاستوں نے اعلان کیا ہے کہ وہ ایک مرتبہ پھر لاک ڈاؤن کریں گی۔جنوبی ریاستوں تامل ناڈو اور مہاراشٹر کے حکام کا کہنا ہے کہ وہ 31 جولائی تک کے لیے دوبارہ لاک ڈاؤن کریں گے۔ اس سے قبل آسام، ناگالینڈ، جھارکھنڈ اور مغربی بنگال کی ریاستیں لاک ڈاؤن کا اعلان کرچکی ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارت میں کورونا متاثرین کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔ گزشتہ ایک ہفتے کے دوران ملک میں کورونا کے ایک لاکھ نئے متاثرین سامنے آئے ہیں۔ بھارت میں کورونا وائرس کے متاثرین کی کل تعداد پانچ لاکھ 67 ہزار سے زائد ہے جبکہ ملک میں اب تک کم از کم 17 ہزار سے زائد افراد اس مہلک وائرس سے ہلاک ہوچکے ہیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں